learn full quran with urdu translation para 1 to 30 surah baqarah ayat 2...


۔ ( مسلمانو ! ) کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تم جنت میں ( یونہی ) داخل ہوجاؤ گے ، حالانکہ ابھی تمہیں اس جیسے حالات پیش نہیں آئے جیسے ان لوگوں کو پیش آئے تھے جو تم سے پہلے ہو گذرے ہیں ۔ ان پر سختیاں اور تکلیفیں آئیں ، اور انہیں ہلا ڈالا گیا ، یہاں تک کہ رسول اور ان کے ایمان والے ساتھ بول اٹھے کہ ‘ ‘ اللہ کی مدد کب آئے گی ؟’’ ، یاد رکھو ! اللہ کی مدد نزدیک ہے ۔
لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ ( اللہ کی خوشنودی کے لیے ) کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیجیے کہ جو مال بھی تم خرچ کرو وہ والدین ، قریبی رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہونا چاہئے ۔ اور تم بھلائی کا جو کام بھی کرو ، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔
Or do you think that you will enter Paradise while such [trial] has not yet come to you as came to those who passed on before you? They were touched by poverty and hardship and were shaken until [even their] messenger and those who believed with him said,"When is the help of Allah ?" Unquestionably, the help of Allah is near.

They ask you, [O Muhammad], what they should spend. Say, "Whatever you spend of good is [to be] for parents and relatives and orphans and the needy and the traveler. And whatever you do of good - indeed, Allah is Knowing of it."

Comments